کے الیکٹرک کا شہر بھر میں کنڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن
شیئر کریں
کراچی کو محفوظ اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے پرعزم، کے الیکٹرک پورے شہر میں بجلی چوری کے خلاف پیشرفت جاری رکھتے ہوئے ہر روز، یوٹیلیٹی کے 30 کسٹمر کیئر مراکز میں سے ہر ایک کی ٹیمیں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نقصانات کو کم کرنے کے یوٹیلیٹی کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے کنڈا ہٹانے کی وسیع مہم کر رہی ہے۔نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی اور سرجانی کے علاقوں سے تقریباً 900 کنکشنز کو متحرک کرنے کے لیے استعمال ہونے والی 1800 کلو سے زائد غیر قانونی تاریں ہٹائی گئیں۔ اورنگی میں کے الیکٹرک کی ٹیموں نے 180 کلو سے زائد کنڈا تاروں کو ہٹایا جبکہ بلدیہ اور لیاری کے مختلف علاقوں سے 500 کلو سے زائد تاریں ہٹائی گئیں۔لیاری ایکسپریس وے کے قریب سینٹرل مسلم آباد کے علاقے میں ہونے والے ایک واقعے میں، کے ای ٹیموں نے 700 کلو گرام وزنی 200 میٹر لمبی زیر زمین کیبل کی نشاندہی کی اور اسے ہٹا دیا جو پانی کے ہائیڈرنٹ کو بجلی دینے کے لیے غیر قانونی طور پر نصب کی گئی تھی۔ کے الیکٹرک کے ترجمان اویس منشی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”یہ واقعات کراچی کو درپیش اس مسئلے میں 3 ہزار کلو گرام سے زائد غیر قانونی تاریں عوام کی حفاظت کے لیے خطرہ ہیں، ایسی تاریں شارٹ سرکٹ کا بھی شکار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آگ لگ سکتی ہے جو کے ای کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچاتی ہے۔ ہم عوام پر زور دیتے ہیں کہ وہ بجلی کے نقصانات کو کم کرنے اور کے ای کو کراچی کے ایک بڑے حصے میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے قابل بنانے کے لیے یوٹیلٹی کی کوششوں کا ساتھ دیں۔بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی سے چوری کا مسئلہ بڑھ جاتا ہے جس سے کسی علاقے میں نقصانات کا تناسب بڑھ جاتا ہے۔ ایک نجی کمپنی کے طور پر، کے ای ان صارفین کو ‘مفت’ بجلی فراہم کرنا جاری نہیں رکھ سکتا جو بجلی چوری کرتے ہیں اور بھاری واجبات بھی جمع کرتے ہیں۔ بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے روزانہ اوسطاً 5,000 کنکشن منقطع کرنے کی باقاعدہ مہم کے ساتھ ساتھ، کے ای ٹیمیں بھی صارفین کے ساتھ باقاعدگی سے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے رابطہ کر رہی ہیں تاکہ انہیں بروقت بلوں کی ادائیگی کے لیے ترغیب دیتے ہیں۔ گڈاپ، ملیر، کورنگی، ٹیپو سلطان اور بہادر آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی دن بھر کے صارفین کی سہولت کے کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں رہائشیوں کو ان کے بلنگ کے سوالات پر فوری مدد کی گئی۔کے ای نے اپنے صارفین پر زور دیا کہ وہ بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائے اور بجلی چوری کے واقعات کی اطلاع دے کر محفوظ اور خوشحال کمیونٹیز بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس مقصد کے لیے، کمپنی کے پاس ”اسپیک اپ” کے نام سے ایک پلیٹ فارم قائم ہے جہاں کوئی بھی شکایت کنندہ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی یقین دہانی کے تحت چوری یا بددیانتی کے واقعات کی اطلاع دے سکتا ہے۔ تمام شکایات کی آزادانہ طور پر چھان بین کی جاتی ہے اور کسی بھی قسم کی خرابی کی نشاندہی کی صورت میں سخت کارروائی کی جاتی ہے۔