میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مغرب میں پہلی باراسرائیل پر تنقیدہورہی ہے، وزیراعظم

مغرب میں پہلی باراسرائیل پر تنقیدہورہی ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے شہریوں اور مختلف حلقوں کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ریلیاں منعقد کرنے پر قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی رائے عامہ تبدیل ہو رہی ہے، پہلے اسرائیل کی فوج فلسطینیوں پر ظلم کرتی تھی تو مغرب کا میڈیا، سیاست دانوں کو اسرائیل پر کبھی تنقید کرتے ہوئے نہیں دیکھا، رائے عامہ کی تبدیلی وجہ سوشل میڈیا ہے،سوشل میڈیا ایک ایسی فورس آئی ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی معلومات کو روک نہیں سکتا،انشااللہ ایک دن آئے جب فلسطین کے لوگوں کو اپنا ملک ملے گا، منصفانہ تقسیم ہوگی، وہ بھی برابر کے شہری رہ سکیں گے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی فلسطین پر قوم کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے میری قوم اورمیرے پاکستانی جس طرح آج فلسطینیوں کی حمایت میں نکلے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح انہوں نے ان پر ظلم ہورہا اس کی نشان دہی کی، اس پر میں سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ مجھے ایک خوش آئند چیز نظر آرہی ہے کہ دنیا کی رائے عامہ تبدیل ہو رہی ہے، پہلے اسرائیل کی فوج فلسطینیوں پر ظلم کرتی تھی تو مغرب کا میڈیا، سیاست دانوں کو اسرائیل پر کبھی تنقید کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔مغرب کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلکہ ایسا لگتا تھا کہ ظلم اسرائیل پر ہورہا ہے لیکن یہ پہلی دفعہ ہے کہ وہاں سے آوازیں اٹھنی شروع ہوئیں، ان کے اخبارات، میڈیا اور سیاست دانوں نے بات کرنا شروع کی۔عمران خان نے کہا کہ یہ رائے عامہ تبدیل ہونے کی بڑی وجہ سوشل میڈیا ہے، سوشل میڈیا ایک ایسی فورس آئی ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی معلومات کو روک نہیں سکتا۔انہوںنے کہاکہ اس سے مجھے نظر آرہا ہے دنیا کی رائے تبدیل ہورہی ہے، آج سے 30 سال پہلے بھی دنیا کی رائے تبدیل ہوئی تھی، جنوبی افریقہ میں ایسی حکومت کئی برسوں سے تھی جو نسل پرست تھی، جو ایشیائی اور افریقیوں کو برابر کے شہری نہیں سمجھتی تھی۔انہوں نے کہا کہ افریقہ کی اس نسل پرست حکومت کے ساتھ دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں کھڑی تھیں لیکن دنیا میں رائے تبدیل ہوئی تو انہی طاقت ور ملکوں نے زور لگا کر جنوبی افریقہ کے اندر حکومت پر دباؤ ڈال کر مجبور کیا کہ وہ افریقیوں اور ایشیائی افراد کو برابر کے حقوق دیں۔ انہوںنے کہاکہ میں اسی طرح کی شروعات دیکھ رہا ہوں، دنیا کی رائے تبدیل ہو رہی ہے اوریہ ان بڑے طاقت ور ممالک پر زور ڈالیں گے کہ فلسطینیوں کو بھی ان کے حقوق دیے جائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ان شااللہ ایک دن آئے جب فلسطین کے لوگوں کو اپنا ملک ملے گا، منصفانہ تقسیم ہوگی، وہ بھی برابر کے شہری رہ سکیں گے، جو فلسطینی اسرائیل میں رہتے ہیں، وہ ایک برابر کے شہری بن کر رہ سکیں گے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ دن جلدی آئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں