میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپشن کاخاتمہ کیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، عمران خان

کرپشن کاخاتمہ کیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، عمران خان

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) 23 سال سے کام کررہا ہے ، بڑوں پر ہاتھ نہ ڈالنے کے باعث بدعنوانی پر قابو نہیں پاسکا، ہم چھوٹے لوگوں کو پکڑتے ہیں،ہم کرپشن کیخلاف بھی جہادلڑرہے ہیں، کرپشن کاخاتمہ کیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، جب تک طاقتورقانون کے نیچے نہیں آئیگا ترقی ممکن نہیں، چین سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ،لوگوں کوغربت سے نکالنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے، ملک کیلئے کلین انرجی بہت ضروری ہے،پاور پلانٹ 1100 میگاواٹ بجلی پیدا کریگا، چین کے اشتراک سے لگائے گئے پلانٹ سے نوجوانوں کو تکنیکی تربیت دینے میں مدد ملے گی، پاک چین سفارتی تعلقات کو70سال ہوچکے، اور دونوں نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کاساتھ دیا۔ جمعہ کو اسلام آباد سے ورچوئلی کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-2 (کے-2) کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چین سے سیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح انہوں نے بدعنوانی کے خلاف جہاد کیا اور ظاہر کیا کہ کوئی ملک اس وقت ترقی نہیں کرسکتا جب تک خاص کر اوپر کی سطح کی بدعنوانی ختم نہ کی جائے، طاقتور کو قانون کے نیچے نہ لایا جائے۔وزیراعظم نے چینی سفارت کار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تقریباً سوا 400 وزارتی سطح کے افراد کو بد عنوانی پر سزائیں دی ہیں، یہ بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ 11 سو میگا واٹ کا نیوکلیئر پاور پلانٹ نہ صرف بجلی پیدا کرے گا بلکہ کلین انرجی پیدا کرے گا۔یہ ہمارے لیے اس وجہ انتہائی اہم ہے کہ ہمارا ملک دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستان سمیت 10 ممالک کو گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ خطرہ ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے گلیشیئرز پاکستان کے دریاؤں کا 80 فیصد پانی فراہم کرتے ہیں تاہم جس تیزی سے عالمی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور گلیشیئرز پگھل رہے ہیں تو ہمیں خطرہ یہ ہے کہ اگر ہم نے اسے نہ روکا تو ہماری آنے والی نسلوں کو پانی کا بہت بڑا مسئلہ درپیش ہوگا کیوں کہ ہمارا ملک، ہماری زراعت، فوڈ سیکیورٹ دریا کے پانی پر انحصار کرتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں