سندھ اسمبلی ،فلسطین میں اسرائیلی مظالم ، مسجد اقصی پر حملے کیخلاف قرارداد پیش
شیئر کریں
فلسطین میں اسرائیلی مظالم ،مسجد اقصی پر حملے کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کردی گئی۔ ایم کیوایم پاکستان کی طرف سے منگلا شرما نے قرارداد پڑھی۔ سندھ اسمبلی میں قرارداد وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی جانب سے پیش کی گئی انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے مذکورہ قرارداد پیش کررہاہوں، سندھ اسمبلی میں قرارداد کے ذریعے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کی طرف رابعہ اظفر نظامی نے ایوان میں قرارداد پڑھی کراچی:سندھ اسمبلی میں نصرت سحر عباسی نے بھی قرارداد پیش کیقرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان اسرائیل کی بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے، ایوان بہادر فلسطینیوں کی جرات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے، وفاقی حکومت پاکستانیوں کیجذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے یواین سے رجوع کرے۔نصرت سحر عباسی نے کہا کہ ایسا وقت کسی مسلمان قوم پر آئے تو حکم ہے جہاد کیلئے نکلو، جہاد کیلئے جا نہ سکیں لیکن یکجہتی کا اظہار تو کریںانہوں نے کہا کہ آج کی قرار داد کی جتنی اہمیت ہے اس کو ہمیں سمجھناہوگا، اسمبلی سے ایسی قرار داد پاس ہوں تو ایمان کی تازگی کا احساس ہوتاہے۔نصرت سحر نے کہا کہ سوشل میڈیا کا دور ہے وہاں دکھایا جارہا ہے کہ فلسطین میں کس قدر ظلم و ستم ہورہا ہے۔ مسجد اقصی کی اہمیت مسلمان کیعلاوہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کوبھی پتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمارا قبلہ اول تھا ہم کیسے یہ بھول سکتے ہیں، صرف قراردادتک محدود رہیتو فلسطینیوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا۔