میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر سندھ کی تبدیلی،کامران ٹیسوری گورنر سندھ کی کرسی چھوڑنے کو تیار نہیں

گورنر سندھ کی تبدیلی،کامران ٹیسوری گورنر سندھ کی کرسی چھوڑنے کو تیار نہیں

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

گورنر سندھ کی تبدیلی روکنے کے لئے کامران ٹیسوری نے بزنس کمیونٹی کو اپنے حق میں لابنگ کے لئے دبا ئومیں لینا شروع کردیا ہے۔ گورنر ہائوس سے فون کرواکر بزنس کمیونٹی کو کامران ٹیسوری کے اعزاز میں تقریبات کرنے کا دبائو ڈالا جارہا ہے۔ جس کے لیے گورنر ہائوس کے عملے کی جانب سے دھونس اور دھمکی کا رویہ بھی اپنایا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل ہی کامران ٹیسوری کو مقتدر حلقوں نے آگاہ کر دیا تھا کہ انہیں تبدیل کیا جائے گا جس پر انہوں نے رمضان المبارک تک کی مہلت مانگی تھی اور یہ طے پا گیا تھا کہ عید کے فوری بعد گورنر سندھ کو تبدیل کردیا جائے گا مگر عید کے بعد اب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بزنس کمیونٹی کو اپنے حق میں بیان دینے اور مقتدر حلقوں کو پیغام دینے کے لئے دبائو ڈال رہے ہیں۔ گورنر کی تبدیلی کی خبروں اور عہدے پر برقرار رہنے کے سوال پر کامران ٹیسوری غصے میں آجاتے ہیں۔ فیڈریشن ہائوس کراچی اور آباد میں ہونے والی تقریبات میں گورنر سندھ کی تبدیلی کے سوال پر کامران ٹیسوری غصے میں آ گئے تھے اور الٹا صحافی پر الزامات لگانے شروع کر دیے تھے۔انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق نئے گورنر کے نام پر بھی مختلف حلقوں میں رسہ کشی جاری ہے۔ ایم کیو ایم کامران ٹیسوری کے نام پر مُصر ہے ،مگر دوسری طرف طاقت ور حلقوں کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم کا نام ایم کیو ایم کے کھاتے میں تجویز کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایم کیوایم کے اندر کامران ٹیسوری ، نسرین جلیل اور خوش بخت شجاعت سمیت مختلف نام زیر گردش رہے، مگر تمام نام کچھ دن گزرنے کے بعد مسترد ہوتے رہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم کے علاوہ سابق نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس مقبول باقر کے نام گورنر سندھ کے لیے اس وقت زیر غور ہیں۔ تاہم گورنر سندھ کے لیے مختلف ناموں پر اتفاق کی کوششوں کے دوران کامران ٹیسوری نے موقع غنیمت جانتے ہوئے خود کو برقرار رکھنے کے لیے لابنگ شروع کر دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں