میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق حکومت نے 9 ماہ میں 12 ارب 76 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا،اقتصادی امور ڈویژن کی ماہانہ رپورٹ

سابق حکومت نے 9 ماہ میں 12 ارب 76 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا،اقتصادی امور ڈویژن کی ماہانہ رپورٹ

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۲ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

اقتصادی امور ڈویژن نے ماہانہ اکنامک رپورٹ جاری کردی، سابق وفاقی حکومت نے مالی سال کے9 ماہ میں 12 ارب 76 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا۔ دستاویز کے مطابق مارچ میں 58 کروڑ 98 لاکھ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا گیا، نو ماہ میں غیر ملکی اداروں سے 3 ارب 94 کروڑ ڈالرز قرض لیا گیا۔ اقتصادی امور ڈویژن کی ماہانہ اکنامک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے مارچ تک 2 ارب ڈالرز کے بانڈز جاری کیے گئے، غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 2 ارب 62 کروڑ ڈالرز کا قرضہ لیا گیا۔ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے3 ارب ڈالرز کا سیف ڈیپازٹ دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں