مغرب کا شدت پسند طبقہ اسلامو فوبیا کو ہوا دے رہا ہے، شاہ محمود قریشی
شیئر کریں
وفاقی وزیر خارجہ نے ایران میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے افسران سے بدھ کے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب میں شدت پسند طبقہ اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دے رہا ہے۔
تہران میں پاکستانی سفارتخانے میں افسران سیخطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ’اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کے ساتھ اسلامو فوبیا کے معاملے پر گفتگو ہوئی، مغرب میں شدت پسندطبقہ اسلاموفوبیاکو ہوا دے رہا ہے‘۔اْن کا کہنا تھا کہ ’جلد ترکی کا دورہ کر کے ترک وزیر خارجہ سے اسلامو فوبیا کے حوالے سے گفتگو کروں گا تاکہ ہم اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کرسکیں اور اسلامی ممالک متحد ہوں’۔اْن کا کہنا تھا کہ ’ترک صدر اردگان اور وزیرخارجہ کے عقیدے سے واقفیت رکھتا ہوں، ان کی سوچ ، ہماری سوچ سے مطابقت رکھتی ہے، مسلم امہ کیلئے سعودی عرب کی اہمیت سے سب واقف ہیں‘۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’مجھے وزیراعظم کیساتھ جلد سعودی عرب جانے کا موقع ملیگا،سعودی قیادت کے ساتھ اسلامو فوبیا کے حوالے سے گفتگو ہوگی، ملکریہ علم اٹھائیں گے تو پوری امہ ایک نکتے پر متفق ہوگی۔