میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماہرہ خان کا فیصل ایدھی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

ماہرہ خان کا فیصل ایدھی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کیلئے اداکارہ ماہرہ خان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ سوشل میڈیا اکائونٹ پر ماہرہ خان نے پیغام میں لکھا کہ وہ فیصل ایدھی کیلئے دعا گو ہیں کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں۔اداکارہ ماہرہ خان کے اس ٹوئٹ کو ہزاروں صارفین نے پسند کیا، ساتھ ہی لوگوں نے بھی فیصل ایدھی کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔دوسری جانب فیصل ایدھی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ بہت سارے لوگوں کو کورونا ہوا اور وہ ٹھیک ہوگئے ، میں بھی جلد صحتیاب ہو جائوں گا۔ ایدھی ورکرز پریشان نہ ہوں، لوگوں کی خدمت کا کام جاری رکھیں، میں تمام ورکرز سے فون پر رابطے میں رہوں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں