میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سری لنکا بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 290تک پہنچ گئی،500افراد زخمی

سری لنکا بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 290تک پہنچ گئی،500افراد زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور 4ہوٹلوں سمیت 8دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 290 ہو گئی اور تقریبا 500زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی سامنے آئی جہاں یکے بعدیگرے مختلف مقامات پر 3گرجا گھروں اور 4ہوٹلوں کو نشانا بنایا گیا۔سری لنکن پولیس کے مطابق دارالحکومت کولمبو میں آٹھواں دھماکا اس وقت ہوا جب اہلکار ایک گھر میں تلاشی کے لیے داخل ہوئے تو خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ پولیس کے مطابق خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3اہلکار بھی ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردی کے تمام واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں امریکی اور برطانوی سمیت 35غیر ملکی شامل ہیں جبکہ 4پاکستانی بھی زخمی ہوئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوچیکاڈے ، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب ایسٹر کی دعائیہ تقریبات جاری تھیں۔کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل، سینیمین گرانڈ اور کنگسبری سمیت ‘دیہی والا’ چڑیا گھر کے قریب ہوٹل میں دھماکے ہوئے ، حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں 500سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔دھماکوں کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا جب کہ حکومت نے عارضی طور پر سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی۔سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دھماکوں سے تعلق کے شبہ میں 8مشتبہ افراد گرفتار کیے ہیں جو کہ مقامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تفتیش میں حملہ آوروں کے ممکنہ غیر ملکی روابط کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ سری لنکن وزیراعظم کے مطابق ممکنہ حملوں کی پہلے سے اطلاعات تھیں لیکن اطلاعات ہونے کے باوجود مناسب اقدامات نہ ہونے کی تحقیقات ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح دہشت گردوں کو پکڑنا ہے تاکہ دہشت گردی سری لنکا میں سر نہ اٹھا سکے ۔دھماکوں کے بعد دنیا بھر سے سری لنکن حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی اور دھماکوں کی مذمت کے بیانات آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں