میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان، بھارت کے بحری جہازوں میں جھڑپ، ایک اہلکار شہید، 2بھارتی ماہی گیرلاپتا

پاکستان، بھارت کے بحری جہازوں میں جھڑپ، ایک اہلکار شہید، 2بھارتی ماہی گیرلاپتا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز کی بھارتی ماہی گیروں کے جہاز سے جھڑپ میں ایک پاکستانی اہلکار شہید جبکہ 2بھارتی ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں حدود کی خلاف ورزی پرپاک بحریہ کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازکا بھارتی ماہی گیروں کے آٹھ بحری جہازوں کے ساتھ مقابلہ ہوا،سمندر ی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی جہازوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ ایک بھارتی جہاز نے ایم ایس اے اہلکاروں کو جہاز پر آنے کی اجازت دی لیکن میری ٹائم سیکیورٹی کے اہلکاروں کی منتقلی کے بعد بھارتی جہاز نے فرار ہونے کی کوشش کی،رفتار بڑھانے سے بھارتی جہاز ایم ایس اے سے ٹکرا کر الٹ گیا ، بھارتی جہاز الٹنے سے میری ٹائم سیکیورٹی اہلکاراور 7بھارتی ماہی گیر سمندر میں جا گرے ، 5بھارتی ماہی گیروں اور 4 ایم ایس اے اہلکاروں کو سمندر سے نکال لیا گیا تاہم 2بھارتی ماہی گیر لاپتا ہیں ۔اس دوران میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کاسیلر محمد ریحان شہید ہو گیا ۔ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ماہی گیروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں