میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان واقعی مشکل حالات سے گزر رہا ہے مگر ہم نے حوصلہ نہیں ہارا،آصف علی زرداری

پاکستان واقعی مشکل حالات سے گزر رہا ہے مگر ہم نے حوصلہ نہیں ہارا،آصف علی زرداری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا پیارا پاکستان واقعی مشکل حالات سے گزر رہا ہے مگر ہم نے حوصلہ نہیں ہارا ہم حوصلے اور عزم کے ساتھ پیارے پاکستان کو مشکلات سے نکال دیں گے، یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے جس آزاد ریاست کی بنیاد رکھتے ہوئے جو نظریہ اور فلسفہ دیا اس سے انحراف کی وجہ سے ملک بار بار مشکلات کا رہا ، آصف علی زرداری نے کہا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے قوم کو متفقہ دستور دیا تھا، 1973کا آئین آج بھی وفاق کی تمام اکائیوں کے درمیان مضبوط بندہن ہے، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر نے کہا عوام کی منتخب پارلیمنٹ ہی سپریم ہے وہ بااختیار ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں