کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کا سینٹرل پولیس آفس کے باہر دھرنا
شیئر کریں
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے منحرف رہنما رمیش کمارکے گھرکے سامنے احتجاج کرنے والے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی رہنماں نے سینٹرل پولیس آفس (سی پی او)کے سامنے احتجاج کیا اور دھرنا دے دیا۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنماں نے دفترکے اندر داخل ہونا چاہا مگر پولیس اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔ اس پر پی ٹی آئی رہنماں نے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا، پی ٹی آئی رہنماں نے مطالبہ کیا کہ گرفتارکارکنوں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لی جائے اور انہیں فوری رہا کیا جائے۔ پی ٹی آئی رہنماں نے آئی جی سندھ کے لیے ایک خط بھی پولیس حکام کے حوالے کیا، بعد ازاں پی ٹی آئی رہنماں نے سینٹرل پولیس آفس کے باہر دھرنا ختم کردیا۔احتجاج کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ پر سی پی او سے ٹاور تک ٹریفک جام کی صورت حال رہی اور اطراف کی سڑکوں پر بھی بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔