حساب لینے کا وقت آ گیا ، مریم نواز
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ 26مارچ کو نیب جائوں گی ،وہ وقت اور تھا جتنی قربانیاں دینی تھی دے چکی ،اب قربانیاں دینے کا نہیںحساب لینے کا وقت آ گیا ہے ،اب یہ یاد رکھنا مسلم لیگ (ن) ، مریم نواز نیب یا اس کے پیچھے جو مالک ہے اس کے لئے اتنی نرم آسامی نہیں بنے گی ،لانگ مارچ کی وجہ سے جو تمہاری جان نکلی ہوئی تھی اب تمہاری جان اندر واپس جانے کی اجازت نہیں دیں گے،جو نواز شریف کے بارے میں بات کرے گا ہم اس کی زبان کھینچ لیں گے،مسلم لیگ (ن) تو ڈیڑھ سال او ربرداشت کر لے گی لیکن تم ڈیڑھ سال اور رک گئے تو تمہارا نام بھی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا،سنا تھا بلوچستان ،سندھ اور خیبر پختوانخواہ شکایت کرتے تھے کہ سلیکٹرز کیخلاف صرف وہی کھڑے ہوتے ہیں ،پنجاب کھڑا نہیں ہوتا لیکن مجھے فخر ہے پنجاب بھی کھڑا ہو گیا ہے اور پنجاب نہ صرف کھڑا ہو گیا بلکہ اب کسی کو بھی کسی صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ،نوازشریف کا وژن دیکھو وہ انہیں بند دروازے کے پیچھے بند کمروں میں کہتا ہے اپنا گھر ٹھیک کر لو ورنہ دنیا میں رسوائی ہو گی ،آپ کو کیوں سمجھ نہیںآرہی تھی ،نوازشریف ،عوام کا وزیر اعظم اور عوام کا نمائندہ بات کرے توغدارتو آپ یہ بات کریں تو محب وطن ، اللہ کی ذات کا شکر ادا کرتے ہیں کہ بات کسی کے منہ سے نکلی ہے لیکن اس میں سر خرو نواز شریف ہوا ہے ، سلیکٹرز میں سے ایک نے کہا جب کوئی لیڈر عوا م میں بے پناہ مقبول ہو جاتا ہے اگلا انتخاب بھی جیتنے جارہا ہو تو ہم اس کے پر کاٹ دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے اڈا پلاٹ رائے ونڈ میں یوتھ ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔