میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متحدہ ،جی ڈی اے کووزارت دیے جانے کا امکان

متحدہ ،جی ڈی اے کووزارت دیے جانے کا امکان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) متحدہ قومی موؤمنٹ کے مطالبات اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے تحفظات دور کر نے کے لیے وفاقی حکومت نے اہم فیصلے پر غور شروع کر دیا غوث بخش مہر اور ر فیصل سبزواری کی قسمت کا تالا کھلنے کے لیے تیار ہو گیا وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کی گونج ایک بار پھر سنائی دینے لگی آ ئندہ چند روز میں دونوں فریقین کو وزارت دیے جانے کا امکان۔ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں متحدہ قومی موؤمنٹ کی جانب سے وفاقی حکومت کے سامنے اہم مطالبات رکھے گئے ہیں جس کے بعد سے حکومتی حلقوں میں نہایت بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ سینیٹ انتخابات میں پیر صدرالدین شاہ راشدی کی شکست کا باعث بننے والے پی ٹی آ ئی کے 6 باغی ارکین سے متعلق جی ڈی اے کے تحفظات بھی تاحال دور نہیں ہو سکے ہیں۔اس ضمن میں حکومت کی جانب سے فیصل واؤڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این249 کراچی ویسٹ 2میں اپنے امیدوار کی کامیابی اور دونوں اتحادیوں کے بڑھتے فاصلوں کو دور کرنے کے لیے فارمولا تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت آ ئندہ چند روز میں جی ڈی اے اور متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کو ایک اور وزارت کی پیشکش کیے جانے کا امکانہے۔حالیہ دنوں وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کی نوید ایک پھر سنائی دے رہی ہے جس کی بنیادی وجہ سینیٹ سے قبل شبلی فراز اور فیصل واوڈا کا وزارت سے استعفیٰ بتایا جاتا ہے جنہوں نے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد تاحال اپنے قلمدان کا حلف اب تک نہیں اٹھایا ہے آئندہ آنے والے دنوں میں وزیرسائنس و ٹیکنا لوجی فواد چوہدری،وزیر برائے بحری امور علی زیدی،وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام اور وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کی وزارتوں میں بھی اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں