میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
احمد علی مہر کاپیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

احمد علی مہر کاپیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

گھوٹکی کی سیاست میں ہلچل، سابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمد مہر کے بیٹے احمد علی مہر نے فریال تالپور سے اہم ملاقات کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ، علی گوہر مہر اکیلے ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور سابق وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کے بیٹے احمد علی مہر نے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران پی پی ایم این اے سردار محمد بخش مہر، صوبائی صلاحکار بنگل خان مہر بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران آئندہ بلدیاتی انتخابات اور گھوٹکی کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق احمد علی مہر نے فریال تالپور کو پی پی میں شمولیت کی یقین دہانی کروائی ہے اور ان کی پی پی میں شمولیت کا اعلان بعد میں مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ احمد علی مہر نے اپنے والد علی محمد مہر کی وفات کے بعد جی ڈی اے کی ٹکٹ پر این اے 205 پر ضمنی انتخابات میں حصہ لیا لیکن پیپلز پارٹی امیدوار محمد بخش مہر نے ان کو شکست دی، سردار علی گوہر مہر نے اپنے بھتیجے احمد علی مہر کی حمایت کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے، احمد علی مہر کی جانب سے ساتھ چھوڑجانے کے باعث جی ڈی اے رہنما ایم پی اے سردار علی گوہر مہر اکیلے ہوگئے ہیں اور ان کی مشکلات بڑہنے کا امکان ہے، علی گوہر مہر کے چھوٹے بھائی ایم پی ای راجا خان مہر نے سینیٹ انتخابات میں پی پی امیدواروں کو ووٹ دیا اور ان کا ووٹ کسی دوسرے پی پی ایم پی اے نے کاسٹ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق احمد علی مہر کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اہم عہدہ دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں