میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہبا زشریف کی آمد خوش آئند، پارٹی پر قبضہ ہونے والاتھا، فواد چودھری

شہبا زشریف کی آمد خوش آئند، پارٹی پر قبضہ ہونے والاتھا، فواد چودھری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن ہیں، ان کی واپسی کے لیے بڑی محنت ہوئی ہے ،شہباز شریف کی فلائٹ کو آنے دینا بہت خوش آئند ہے ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبار شریف کی وطن واپسی سے متعلق کہا ہے کہ شہباز شریف کی واپسی کے لیے بڑی محنت کی گئی ہے ، شہبازشریف کی فلائٹ کو آنے دینا خوش آئند ہے ۔فواد چودھری نے کہا کہ پارٹی پر شہباز شریف کے دوستوں کا قبضہ ہو ہی گیا تھا، امید ہے باقی شریف فیملی بھی اسی طرح واپس آئے گی۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کی طرف جو پیسے بنتے ہیں اس کا پلی بارگین کریں اور بے شک لندن میں رہیں۔واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف 4 ماہ بعد آج صبح لندن سے واپس اسلام آباد پہنچے تھے جہاں ن لیگی رہنماوں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا تھا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں