میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اولمپکس سمر گیمز میں کئی تمغے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام

اولمپکس سمر گیمز میں کئی تمغے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز 2019کا اختتام ہوگیا جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے 18سونے ، 28چاندی اور 15کانسی کے تمغے جیتے ۔ابو ظہبی میں منعقدہ ایک ہفتہ طویل کھیلوں میں پاکستان کی جانب سے 92کھلاڑیوں نے 10کھیلوں میں شرکت کی۔26سالہ حر مشتاق کامیاب پاکستانی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ایک 1500میٹر کی دوڑ اور 4سو سو میٹر کی دوڑ میں سونے کا تمغہ جیتا۔اس کے علاوہ انہوں نے ایک 400میٹر کی دوڑ میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا۔ضنا عارف، نمرہ طارق نے مختلف مقابلوں میں سونے ، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے ۔سائیکلنگ میں 23سالہ اولمپیئن محمد عمران غفار پاکستان کا نام روشن کیا۔انہوں نے فن 2کے ٹائم ٹرائل اور فن 5 کے روڈ ریس میں ایک ایک سونے کا تمغہ جیتا۔ویٹ لفٹنگ میں 21سالہ عمران عارف نے ایک سونے کا، دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔ٹینس کے یونیفائیڈ اسپورٹس ڈبل لیول 4 میں سیدہ ارج بتول زیدی اور ساجدہ بی بی نے اعلی ترین انعام حاصل کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں