سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی کیخلاف نیب انکوائری کراچی میں چلانے کی درخواست مسترد
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ نے امریکا میں سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی کے خلاف نیب انکوائری کراچی میں چلانے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے علی جہانگیر صدیقی کو نیب کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کر دی۔سندھ ہائیکورٹ نے کیس کراچی میں چلانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزم کو آٹھ روز کی ضمانت دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے حکم دے دیا۔ بیرسٹر خالد جاوید نے کہا کہ نیب ایس ای سی پی ریفرنس کے بغیر انکوائری نہیں کرسکتا، علی جہانگیر صدیقی کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔ نیب نے کہا کہ علی جہانگیر کے خلاف انکوائری لاہور میں جاری ہے ۔علی جہانگیر صدیقی پر سرکاری خزانے کو اربوں نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔