میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم نیوزی لینڈ کا نماز جمعہ سے قبل حضور پاک کی حدیث مبارکہ سے خطاب کا آغاز

وزیر اعظم نیوزی لینڈ کا نماز جمعہ سے قبل حضور پاک کی حدیث مبارکہ سے خطاب کا آغاز

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

ہیگلے پارک میں نماز جمعہ کے بعد وزیراعظم نیوزی لینڈ جسینڈا آرڈرن نے حضورپاک کی حدیث مبارک پڑھ کرسناتے ہوئے خطاب کا آغاز کیا۔وزیراعظم نیوزی لینڈ جسینڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے ہیگلے پارک میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل حضورپاک کی حدیث مبارک پڑھ کرسناتے ہوئے خطاب کا آغازکیا اور کہا حضور نے فرمایا جو ایمان رکھتے ہیں، ان کی باہمی رحم دلی، ہمدردی اوراحساس ایک جسم کی مانند ہوتا ہے ، اگرجسم کے کسی ایک حصے کو بھی تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم درد محسوس کرتا ہے ۔وزیراعظم نے حدیث پڑھنے کے بعد مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ آپ کے ساتھ دکھ میں شریک ہے ، ہم سب ایک ہیں۔وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن خطبہ جمعہ کے دوران اشکبار ہوگئیں۔نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ میں دہشت گردی کا نشانا بننے والی مسجد النور کے سامنے ہیگلے پارک میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جمعہ کی اذان کے بعد شہدا کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، اس موقع پر دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور مسلمانوں سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔جمعہ کی اذان کے بعد شہدا کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، اس موقع پر دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور مسلمانوں سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔نماز سے قبل خطبہ جمعہ میں خطیب نے کہا کہ دہشت گرد نے ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن ہم شکستہ دل ہونے کے باوجود ٹوٹے نہیں بلکہ متحد ہیں، پرعزم ہیں اور کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمیں تقسیم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ جان سے گئے وہ عام نہیں، ان کی شہادت نیوزی لینڈ کے لیے نئی زندگی ہے ، ہماری یکجہتی کی علامت ہے ، انہوں نے نیوزی لینڈ کے لوگوں اور خاص طور پر وزیراعظم نیوزی لینڈ جسینڈا آرڈرن کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔خطیب مسجد کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کوئی نسل، رنگ یا مذہب نہیں ہوتا، دہشت گردی عالمی خطرہ ہے اور اس سے نمٹنا ہوگا، آخر میں انہوں نے عالم اسلام کے مسلمانوں، نیوزی لینڈ اور دنیا بھر میں امن و سلامتی کی دعا مانگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں