میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ کرائسٹ چرچ، نعیم راشد اور بیٹے کی میتیں ورثا کے حوالے

سانحہ کرائسٹ چرچ، نعیم راشد اور بیٹے کی میتیں ورثا کے حوالے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

سانحہ میں شہید ہونے والے پاکستانی ہیرو نعیم راشد اور ان کے بیٹے کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔شہدا کی میتیں وصول کرنے نعیم راشد کی والدہ، بیوہ اور بھائی نیوزی لینڈ پہنچے جہاں دونوں شہدا باپ بیٹوں کی میتوں کو پاکستانی اور نیوزی لینڈ کے قومی پرچموں میں لپیٹ کر ورثاء کے حوالے کیا گیا۔اس موقع پر مقامی نوجوانوں کی طرف سے سانحہ میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے باپ بیٹے کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا، نوجوانوں نے ماووری قبائل کا جنگی رقص ہاکا پیش کیا، جنگی رقص میں ہاکا میں نوجوان سینہ ٹھوک کر پائوں زمین پر مارتے ہیں اور دشمن کو للکارتے ہیں۔واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری نعیم راشد دہشت گرد کو پکڑتے ہوئے شہید ہوئے جب کہ حملے میں ان کا بیٹا بھی شہید ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں