میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے افسران کے انوکھے کارنامے

سندھ بلڈنگ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے افسران کے انوکھے کارنامے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

گلستان جوہر اسکیم 36بلاک 3 کے پلاٹ پرخلاف ضابطہ دوسرے فلور کی تعمیر شروع
ادارہ ترقیات کراچی کے ایگزیکٹو انجینئر نے سندھ بلڈنگ حکام کو تحریری آگاہ کر دیا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے افسران کے انوکھے کارنامے گلستان جوہر اسکیم 36بلاک 3 کے پلاٹ پر پارٹ پلان، بلڈنگ چالان اور فارورڈنگ کے بغیر ہی دوسرے فلور کی تعمیر شروع کردیں۔ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر نے مذکورہ پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات کا پیکیج لے رکھا ہے۔ بلاک 3گلستان جوہر اسکیم 36 کے مذکورہ پلاٹ نمبر 56.Aپر کی جانے والی خلاف ضابطہ تعمیرات پر ادارہ ترقیات کراچی ایگزیکٹو انجینئر نے ڈائریکٹر اسٹیٹ ایند انفورسٹمنٹ ، بلڈنگ کنٹرول کے ڈائریکٹر ڈیمولیشن اور ایس ایس پی ایسٹ سمیت اعلی حکام کو تحریری آگاہ کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈویژن کے فیلڈ اسٹاف نے سائٹ کا معائنہ کیا اور بتایا کہ پلاٹ نمبر A-55، بلاک۔3، اسکیم۔36، گلستان جوہر پر بغیر لے آؤٹ اور فارورڈنگ پلان کے دوسری منزل کی تعمیر شروع کی جا رہی ہے ۔اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ضروری کارروائی کریں اور مذکورہ پلاٹ کی غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کو یقینی بنایا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں