
زمینوں کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری ،اسٹنٹ کمشنر ملیر کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا
شیئر کریں
متعدد فارم ہاؤسز ،گیسٹ ہاؤسز،فش فارم اور پولٹری فارم کی زمینوں کی الاٹمنٹ جعلی
اسسٹنٹ کمشنر ملیر اعجاز علی ہالیپوٹو نے زمینوں کے ریکارڈ میں ردوبدل کیا، خط
ضلع ملیر میں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے زمینوں کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کا الزام ہے ۔محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی اور اسسٹنٹ کمشنر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ڈائریکٹر ٹواینٹی کرپشن نے سیکریٹری سروسز کو خط لکھ دیا ۔ خط میں ستائیس فروری کو اے سی کو اینٹی کرپشن بھیجنے کی گزارش بھی کردی اور لکھا کہ اسسٹنٹ کمشنر ملیر اعجاز علی ہالیپوٹو نے زمینوں کے ریکارڈ میں ردوبدل کی ہے جس پر اینٹی کرپشن نے انہیں طلب کرلیا ہے ۔اعجاز ہالیپوٹو کو پابند کیا جائے کہ وہ سب ڈویزن مراد میمن گوٹھ کا ریکارڈ ساتھ لائیں۔ مراد میمن گوٹھ سب ڈویزن میں کئی فارم ہاؤس ۔گیسٹ ہاؤس ۔فش فارم اور پولٹری فارم کی زمین کی الاٹمنٹ جعلی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ریکارڈ میں ردوبدل کرکے سرکاری زمین کی غیرقانونی طور پر الاٹ کی اور ریونیو افسران نے اس الاٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیا ۔ جس کے بعد اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔