شراکت اقتدار طے، نواز لیگ،پیپلزپارٹی میں عہدوں کی دوڑ تیز
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں شراکت اقتدار طے پانے کے بعد عہدوں کی دوڑ تیز ہوگئی ۔ گورنر پنجاب کے لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے تین نام سامنے آ گئے ۔ مخدوم احمدمحمود ۔ قمرالزمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے ناموں پر مشاورت ہوئی ہے ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مجتبیٰ شجاع الرحمن اور عظمی بخاری مضبوط امیدوار ہیں ۔ مریم نواز خاتون کو اسپیکر نامزد کرنے کی خواہشمند ہیں ۔ نامزد وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں حکومت سازی سے متعلق مشاورت کی گئی ۔