میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف جسٹس کا پنجاب،کے پی میں انتخابات میں تاخیر پراز خود نوٹس

چیف جسٹس کا پنجاب،کے پی میں انتخابات میں تاخیر پراز خود نوٹس

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر از خود نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے 9 رکنی بینچ تشکیل دیدیا جو کیس کی سماعت کل (23 فروری) سے دوپہر 2 بجے کرے گا۔9 رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کریں گے جبکہ بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی ،جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔9 رکنی بینچ کی جانب سے از خود نوٹس میں مندرجہ ذیل سوالات کا جائزہ لیا جائے گا:1عام انتخابات کے حوالے سے آئینی ذمہ داری کس کی ہے؟2 عام انتخابات کی ذمہ داری کب اور کیسے ادا کی جائے گی؟3 عام انتخابات کے حوالے سے وفاق اور صوبے کی ذمہ داری کیا ہے؟4۔ اسمبلی ختم ہونے کے بعد انتخابات کی تاریخ دینا کس کی آئینی ذمہ داری ہے؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں