میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس آفس حملہ : ایمبولینس سروس کیلئے ایس او پیز بنانے کا فیصلہ

پولیس آفس حملہ : ایمبولینس سروس کیلئے ایس او پیز بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی پولیس آفس حملے کے بعد حکومت سندھ کا اہم فیصلہ ، کراچی میں ایمبولینس سروس کیلییایس او پیز بنائی جائے گی۔فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا جس میں سیکرٹری صحت ، پولیس،ریسکیو 1122 اورنجی ایمبولینس سروس کے نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں ایمبولینس سروس کیلییایس او پیز بنائی جائے گی ، ایس او پی کاڈرافٹ بنانیکیلئے سیکریٹری صحت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ، کمیٹی میں ریسکیو 1122 اور نجی ایمبیولینس سروس کے نمائندے شامل ہیں۔چیف سیکرٹری سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس واقعے کا پہلا زخمی ایک ایمبولینس سروس کارضاکار تھا، تمام ایمبولینس سروس منظور شدہ ایس او پی کے تحت آپریٹ کرینگی، قدرتی آفت، دہشتگردی واقعے کے دوران ایمبولینس سروس ایس اوپیز یقینی بنانے کے پابند ہونگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں