میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں111اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں، رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش

شہر قائد میں111اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں، رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کوگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی ۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں111اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں44موبائل/نقدی چھیننے،2 کارچوری ہونے کی،7موٹرسائیکل چھیننے اور58 چوری ہونیکی وارداتیں شامل ہیں۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان3مقابلے ہوئے ، دورانِ مقابلہ2 جرائم پیشہ افراد ہلاک جبکہ 3کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا۔7 اسٹریٹ کرمنلز /چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر153ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔جن میں18 اسٹریٹ کرمنلز / ڈاکو،10کارلفٹرز،2قاتل، ایک اغوا برائے تاوان، 14 افراد کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے پر،12 منشیات فروش / سپلائیر جبکہ97دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیاگیا۔ برآمدگی کے حوالے سے وزیراعلی سندھ کو بتایاگیا کہ پولیس نے مختلف چھاپوں /کارروائیوں کے دوران14 غیر قانونی اسلحہ ،3 ہینڈ گرینڈز،2 کلو گرام چرس،230گرام آئس،18چوری کے موبائل فون اور19 مسروقہ گاڑیاں جن میں ایک کار اور18 موٹر سائیکلیں شامل ہیں ، برآمد کی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں