دنیا کا خاموش ترین کمرہ، جہاں آپ ایک گھنٹہ نہیں رک سکتے
شیئر کریں
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا خاموش ترین کمرہ مائیکروسافٹ نے بنایا ہے لیکن کوئی بھی یہاں چند منٹ سے زیادہ ٹھہر نہیں سکتا۔کمپنی نے یہ کمرہ اپنی مصنوعات کو جانچنے اور دیگر تجربات کے لیے قائم کیا ہے جسے پہلی مرتبہ 2015 میں قائم کیا گیا تھا اور اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ یہ کمرہ ریڈمنڈ، واشنگٹن میں قائم کیا گیا ہے۔ ہم آواز کو ڈیسی بیل میں ناپتے ہیں لیکن اس کمرے کی خاموشی منفی 20 ڈیسی بیل سے کچھ زائد ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف ایک شخص نے اس کمرے میں 30 منٹ سے زائد وقت گزارا ہے اور اوسطاً افراد چند منٹوں بعد باہرنکل آتے ہیں۔ کیونکہ کمرے کے اندر جاتے ہی آپ دل کی دھڑکن سن سکتے ہیں، پھر آنتوں اور معدے کی آوازیں بھی سن سکتے ہیں اور اس کیبعد ہڈیوں کی حرکت اور خون کی روانی تک سن سکتے ہیں۔ اس پر بیٹھنے والا عجیب کیفیت کا شکار ہوتا ہے اور کمرے سے باہر نکل جاتا ہے۔