میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالت نے ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل کو 28 مارچ کو طلب کر لیا

عدالت نے ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل کو 28 مارچ کو طلب کر لیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ میں ماحولیاتی ریگیولیشن کی منظوری کے خلاف درخواستوں کی سماعت، عدالت نے ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل کو 28 مارچ کو طلب کرلیا۔ جراٗت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق کراچی کے معروف آرکیٹیکٹ عارف بلگرامی اور دیگر نے ماحولیاتی ریگیولیشن کو عدالت میں چیلنج کیا ہے، درخواست گذاروں کے وکیل ایڈ ووکیٹ زبیر ابڑو نے دعویٰ کیا کہ سندھ کابینہ کی انوائرمنٹ چیک لسٹ اور انوائرمنٹ مینجمنٹ پلان کی منظوری قانون سے ماورا ہے، قانون سے بالا ریگیولیشن کی منظوری نہیں دی جاسکتی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی نعیم احمد مغل کو 28 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں