حکومتی تاش کے پتے بکھرنا شروع؛ چیئرمین نیب کا استعفیٰ پہلی کڑی ہے، شیخ رشید
شیئر کریں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صدرعارف علوی نے حق ادا کردیا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر پولیس نے ڈاکا ڈالا اور قیمتی اشیا چوری کیں، آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے۔انہوں نے کہا کہ 23 فروری کو مری جاؤں گا، امید ہے لائسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی، صدرعارف علوی نے اپنا حق ادا کردیاہے، ملک میں انتخابات نہیں ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 22 فروری کو گرفتاری دینے کے لیے تیارہوں، معلوم نہیں انتخابات ہوتیہیں یا نہیں، لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہیگا۔انہوں نے کہا کہ صدر کو چاہییکہ وزیراعظم شہبازشریف کواعتماد کا ووٹ لینیکا کہیں، کل170ارب کامنی بجٹ60لوگوں نیپاس کیا، ایوان کی کارروائی کیلیے86ارکان کی ضرورت ہوتی ہے، کئی سرکاری اراکین بھی حکومت کیساتھ نہیں، خود حکومت کے اتحاد میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ کل لاہور کے عوام نیباہرنکل کرایوان کیستونوں کوہلا دیا ہے، حکومت کی تاش کے پتے بکھرناشروع ہوگئے ہیں، آفتاب سلطان کااستعفی اس کی پہلی کڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں50کروڑ سیکم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے، قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہینیب ترامیم پرتاریخی فیصلہ آسکتاہے۔