میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اشنا شاہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

اشنا شاہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔گزشتہ دِنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اشنا شاہ کو اپنی شادی کا جوڑا دیکھ کر خوشی میں جذباتی ہوکر روتا ہوا دیکھا گیا تھا۔تاہم اب اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے شو میں انکشاف کیا ہے کہ اشنا شاہ اگلے دس دنوں میں شادی کرنے والی ہیں۔اشنا شاہ نجی ٹی وی پر فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے کہا کہ اشنا نے بہت لڑکوں کے دل توڑ دیئے ہیں کیونکہ وہ اگلے دس دِنوں میں شادی کرنے والی ہیں۔جس پر اداکارہ مسکرائیں مگر فہد مصطفیٰ کی جانب سے دی ہوئی شادی کی خبر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم کئی دنوں سے قیاس ا?رائیاں کی جارہی ہیں کہ اشنا شاہ بہت جلد اپنے منگیتر گالف چیمئین حمزہ امین کے ساتھ رشتہ نئی زندگی کا ا?غاز کرنے والی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں