غیرجمہوری حکومت کوجمہوری طریقے سے گھربھیجیں گے بلاول بھٹو
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی بات پیپلزپارٹی کی جیت ہے،عدم اعتماد نہ لانے کے خواہشمند ہمارا مقف دہرا رہے ہیں۔ بی بی شہید کے خلاف کھڑے سلیکٹڈ کے پاس نیک نیتی سے گیا۔ پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 6جنوری کوحکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا، پیپلزپارٹی27فروری سے عوامی مارچ کرے گی ، یہ تاریخ کا بڑا لانگ مارچ ہوگا، امید کرتا ہوں پختونخوا کے جیالے صف اول کا کردارادا کریں گے۔ ہمیں لانگ مارچ کی اسٹرٹیجی عوام کو بتانی چاہیے۔پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہم وہ جماعت نہیں جو ادارے پر جا کر حملہ کرے اور جو کسی دوسرے کے پاس جائے بھائی اس نکالیں، ہم جمہوری جماعت ہیں، صرف جمہوری ہتھیاراستعمال کریں گے۔ میرے جیالوں نے ضیاالحق، یحیی خان، پرویزمشرف، سلیکٹڈ کا مقابلہ کیا، ہم نے دوستوں سے کہا عمران خان کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، ضمنی، سینیٹ الیکشن میں ہماری جیت ہوئی، اب ہم نے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے وہ بھی کامیاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں توعمران خان نے ہر ہفتے سوالوں کے جواب دینے تھے، عمران خان اس دن کے بعد اسمبلی میں جواب دینے نہیں آئے۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف کھڑے کیے گئے سلیکٹڈ کے پاس نیک نیتی سے گیا، ہمارے دوست کہتے تھے پہلے استعفی دو، ہم نے کہا عمران خان کو کھلا میدان نہیں دینا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہر ایک وعدہ جھوٹا، فراڈ اور دھوکا نکلا، یوٹرن پر یوٹرن لیا گیا، اس حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا لیکن لوگوں سے نوکریاں بھی چھین لی، ملک میں آج تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ہے، یہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کہہ رہی ہے، عمران خان بڑی بڑی باتیں کرتے تھے، کہتے تھے میں ہر بدھ کو اسمبلی میں آں گا، لیکن سب سے پہلے حکومت میں آکر انہوں نے اپنا گھر ریگولرائز کرا لیا۔