میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کو عمران خان کے رحم و کرم پر مزید نہیں چھوڑ سکتے ربراہ ٹی ایل پی

ملک کو عمران خان کے رحم و کرم پر مزید نہیں چھوڑ سکتے ربراہ ٹی ایل پی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سربراہ تحریک لبیک پا کستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ عمران خان بھی سابق حکمرانوں کی طرح ناکام ثابت ہوئے ،جلد ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا فارمولا پیش کریں گے،ملک کو عمران خان کے رحم و کرم پر مزید نہیں چھوڑ سکتے،عمران خان کو وزیر اعظم کے طور پر مزید برداشت کرنا ملک و قوم کے مفاد کے خلاف ہوگا،عمران خان بتائیں معاشرے کا کون سا ایسا طبقہ ہے جو اس کمر توڑ مہنگائی سے براہ راست متاثر نہیں ہے،سربراہ ٹی ایل پی حا فظ سعد حسین رضوی نے مرکز سے جاری اپنے بیان میںکہا کہ74 سال سے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر کلمے کے نام پر حاصل کی گئی مملکت خداد اد اور اس کے باسیوں کے ساتھ مفاد پرستوں کا کھلواڑ جاری ہے ،ملکی اور امپورٹڈوزیروں، مشیروںاور ترجمانوں نے جھوٹ اور چاپلوسی کا سہارا لیا ہے،عوام74 سال سے کھیلا جانے والے کھیل دیکھ دیکھ کر اب دل برداشتہ ہوچکی ہے ، صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور قوم اب گھبرانا شروع ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی جھوٹی سائنس قوم سمجھ چکی ہے جس کے ذریعے ہر حکومت نے عوام کو چاند پر بسا کر چاند سے کھیلنے کا موقع فراہم کرنے کی باتیں کیں اور حقیقت میں زمین پر بسیرا بھی مشکل سے مشکل ترین بنا دیا ملک کو لوٹنے اور عوام کے ساتھ دھوکا کرنے والوں کو اب یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اب یہ کھیل زیادہ عرصہ چلنے والا نہیں ہے، حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ خیبرپختونخوا کے دوسرے فیز کا الیکشن اور چند ماہ بعد پنجاب میں متوقع بلدیاتی الیکشن میں عوام حکومت کا کڑا احتساب کرے گی،بلدیاتی الیکشن حکومت کے خلاف عوام کا ریفرنڈم ثابت ہوگا اور عمران خان ماضی کی تلخ یاد ہونگے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں