میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مختیارکار قاسم آباد کے خلاف میگا اسکینڈل سامنے آگیا

مختیارکار قاسم آباد کے خلاف میگا اسکینڈل سامنے آگیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) ریکارڈ میں ہیراپھیری اور جعلی کھاتے، مختیارکار قاسم آباد سلیم جمالی کے خلاف تحقیقات شروع، ڈپٹی کمشنر کو بھی شکایات موصول، اینٹی کرپشن نے بھی تحقیقات شروع کردیں، سلیم جمالی کی سرپرستی میں منظم مافیا کا لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹنے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق مختیارکار قاسم آباد آفس میں سرکاری ریکارڈ میں ہیراپھیر، جعلی کھاتے اور ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا ہے، کچھ عرصہ قبل بھی اویکیو پراپرٹی کی 14 ایکڑ زمین کے سیل سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے گئے تھے جنہیں اعلیٰ افسران نے رد کردیا تھا، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور اینٹی کرپشن کو موصول شکایات کے مطابق تپہ مرزا پور میں زمین کے دوبار جعلی کھاتے جاری کئے گئے ہیں اور ایسے انکشاف کے بعد اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے بھی معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق مختیارکار قاسم آباد سلیم جمالی کی سرپرستی میں منظم مافیا نے لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ریکارڈ میں ہیراپھیری معمول بن گئی ہے، ذرائع کے مطابق سلیم جمالی نے عہدہ سنبھالتے ہی تمام سرکاری کام نجی ایجنٹوں کے حوالے کردیا تھا اور صرف سیل سرٹیفکیٹ کی مد میں ایک سے دو لاکھ کی وصولی کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں