میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلشن حدید میں طالبہ سے زیادتی کیس

گلشن حدید میں طالبہ سے زیادتی کیس

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایک ہفتہ قبل فرسٹ ایئر کی طالبہ کے کینگ ریپ میں پولیس نے نامزد ملزمان کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کی تحقیقات میں اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جن لڑکوں کو گینگ ریپ کیس میں ملزم نامزد کیا گیا تھا، وہ اس واقعہ میں ملوث نہیں۔ پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ڈیجیٹل شواہد کی روشنی سے بھی اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ لڑکی کے اغوا ء کے دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے۔کراچی کے علاقے گلشن حدید سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو رواں ماہ 9 فروری کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ کالج جا رہی تھی۔ بعد ازاں لڑکی وقوعہ کے اگلے روز ڈیفنس پولیس کو سڑک کنارے نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی، جس کے بعد اسٹیل ٹاؤن پولیس کو لڑکی اور حادثے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔واقعہ کے بعد اسٹیل ٹاؤن پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تین لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں