میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان امن عمل میں خلوص و نیک نیتی سے کردار ادا کردیا،شاہ محمود قریشی

افغان امن عمل میں خلوص و نیک نیتی سے کردار ادا کردیا،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے خلوص اور نیک نیتی سے افغان امن عمل میں اپنا کردار ادا کردیا اب افغانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا کو باورکرانا تھا کہ افغان مسئلے کا حل طاقت کااستعمال نہیں، افغانستان میں فریقین کہہ رہے ہیں معاہدے کے قریب پہنچ گئے ، جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کاسیاسی حل تلاش کیاجائے ، فریقین میں مذاکرات کیلئے جامع وفدتشکیل دینے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ افغان قیام امن سے پاکستان سمیت پوراخطہ مستفید ہوگا، افغانستان کی تعمیرنومیں پاکستان کوکردار ادا کرنے کا موقع میسر آئیگا اور پاکستان ، افغانستان میں دو طرفہ تجارت کوفروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہماری زیادہ توجہ مغربی سرحدپرمرکوزرہی، سب جانتے ہیں مشرقی سرحد پر بھی صورتحال خاصی نازک ہے ، کسی کوتوقع تھی افغان طالبان ، امریکا ایک میز پر بیٹھیں گے ؟ اور رخنہ اندازی میں پاکستان مصالحانہ کردار ادا کر پائیگا؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساری ذمہ داری توہم نہیں اٹھاسکتے ، افغانستان کے لوگوں اوروہاں کی قیادت نے فیصلہ کرنا ہے ، وہاں کے لوگ فیصلہ کرینگے کہ وہ کیسے اسے آگے لے کر چلیں گے ، مصالحانہ کردار اداکرنے کی حامی بھری اس میں اللہ نے سرخرو کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں