میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، کراچی غیرقانونی عمارتوں کے جنگل میں تبدیل

سندھ بلڈنگ، کراچی غیرقانونی عمارتوں کے جنگل میں تبدیل

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے ذریعے چلاکراربوںر وپے بٹورنے میں اعلیٰ حکومتی شخصیات ملوث ہیں ، متعدد نشاندہی کے باوجود نگراں وزیر بلدیات اور ڈائریکٹر جنرل لاعلمی کا اظہار کرکے حقائق کی پردہ داری کررہے ہیں ، کراچی میں خلاف ضابطہ ،غیر قانونی طریقے سے عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ منظم انداز میں برسوں سے جاری ہے ، نگراں حکومت کے دور میں ریحان الائچی پٹہ سسٹم نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ، ماسٹر پلان کی منظوری کے بغیر کراچی کو عمارتوں کا جنگل بنادیا گیا ہے ، رہائشی پلاٹ پر عمارتوں کی تعمیرات ہونے سے علاقوں میں پینے کے صاف پانی ، سیوریج لائینوں کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے ، محدود گلیوں میں بلند رہائشی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں حالانکہ ریحان الائچی پٹی سسٹم سے متعلق خود ایس بی سی اے افسران اعلانیہ انکشافات کرچکے ہیں ، جس میںانکشاف کیا جاچکا ہے کہ حکام نے کس طرح ایس بی سی اے میں ریحان الائچی پٹہ سسٹم کو چھوٹ دے رکھی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں