میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انڈر ٹریننگ سے مکالمہ نواز شریف کا لیول نہیں، احسن اقبال کی بلاول پر چڑھائی

انڈر ٹریننگ سے مکالمہ نواز شریف کا لیول نہیں، احسن اقبال کی بلاول پر چڑھائی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ انڈر ٹریننگ سے مکالمہ کرنا نواز شریف کا لیول نہیں ہے ، چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنی زبان ٹھیک نہ کی تو جواب دینا جانتے ہیں۔ احسن اقبال نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو دئیے گئے مناظرے کے چلینج کا جواب دیتے ہوئے خود انہی کو چیلنج کردیا ہے ۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا بلاول لاڑکانہ کا میرے نارووال سے موازنہ کر لیں، نارووال بہتر ہوا تو آپ سیاست چھوڑ دیں، اگر لاڑکانہ نارووال سے بہتر ہوا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کا یہ لیول نہیں کہ انڈر ٹریننگ سے مکالمہ کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول انڈر 19 کا کھلاڑی ہے ان کے والد کہہ چکے ہیں کہ ابھی اس کی تربیت ہو رہی ہے ۔ احسن اقبال نے بلاول بھٹو زرداری کو اپنے پارٹی قائد کا نام احترام سے لینے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنی زبان ٹھیک نہ کی تو جواب دینا جانتے ہیں۔ واضح رہے کہ اپنے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کے قائد نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ٹی وی پر آکر ملکی مسائل سے متعلق مناظرے کا چیلنج دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں