میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان نے سود ادائیگی، دفاع پر 3200 ارب خرچ کر دیے

پاکستان نے سود ادائیگی، دفاع پر 3200 ارب خرچ کر دیے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان نے 2.5 ٹریلین روپے کی آمدنی کے مقابلے میں صرف قرضوں پر سود کی ادائیگی اور دفاع پر 3.2 ٹریلین روپے خرچ کردیے۔رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران قرضوں پر واجب الادا سود کے اخراجات2.57 ٹریلین روپے تک بڑھ گئے، جو کہ قرضوں کی ادائیگی کے سالانہ بجٹ کے 65 فیصد کے برابر ہے، جس نے حکومت کو ماسوائے دفاع کے دیگر اخراجات میں نمایاں کمی کرنے پر مجبور کردیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر وفاقی حکومت کے قرضوں پر سود کے بوجھ میں 77 فیصد کا خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ تازہ تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ اس نازک صورتحال کی وجہ سے دفاع کے سوا دیگر تمام غیرترقیاتی اخراجات میں مجموعی طور پر 15 فیصد کمی کی گئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق دیگر اخراجات کے لیے گنجائش پیدا کرنے کی خاطر ترقیاتی اخراجات 50 فیصد گھٹائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے سود کی مد میں تقریباً 2.57 ٹریلین روپے ادا کیے، جو کہ 1.1 ٹریلین روپے یا 77 فیصد زیادہ ہیں۔ رواں مالی سال کے لیے حکومت نے سود کی ادائیگی کے لیے 3.95 ٹریلین روپے کا بجٹ رکھا تھا لیکن اب اس کا 65 فیصد صرف چھ ماہ میں استعمال ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ رواں مالی سال میں قرض کی ادائیگی کا حجم تقریباً 5 ٹریلین روپے تک بڑھ سکتا ہے جو اس سال کے 9.6 ٹریلین روپے کے کل بجٹ کے نصف سے زائد ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ ریٹائرڈ فوجیوں کی پنشن اور مسلح افواج کے ترقیاتی پروگرام کے اخراجات کو چھوڑ کر گزشتہ 6 ماہ کے دوران دفاع پر 638 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ یہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 118 ارب روپے یا تقریباً 23 فیصد زیادہ ہے۔ سالانہ دفاعی بجٹ 1.563 ٹریلین روپے ہے۔قرض کی ادائیگی اور دفاع پر مجموعی اخراجات میں 3.2 ٹریلین روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، جو وفاقی حکومت کی خالص ا?مدنی کے 128 فیصد کے برابر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں