میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر، ایک روز میں 84 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں

کراچی ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر، ایک روز میں 84 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کوگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام سے متعلق پولیس اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی ۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر بھر میں84اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں 5 روبری، 3 کاری چوری، 6 موٹرسائیکل چھیننے، 70 موٹرسائیکل چوری ہونیکی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔کورنگی میں مزاحمت کے دوراں اسٹریٹ کرمنلز نے ایک شخص رمیز ولد شبیر کو زخمی کردیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر بھر میں 3 پولیس مقابلوں میں میں 8اسٹریٹ کرمنل کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا، جبکہ 6 دیگرجرائم پیشہ افراد کو رنگے ہاتھ گرفتار کیاگیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، جن میں23اسٹریٹ کرمنلز / ڈاکو،10 غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر،19 منشیات فروش اور سپلائیر جبکہ 25 دیگر جرائم میں ملوث افراد گرفتار کیے گئے۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 24 غیر قانونی اسلحہ ،4 کلو گرام چرس ، 9 چھینے گئے موبائل ،14 چوری شدہ گاڑیاں جن میں ایک کار اور13موٹر سائیکل برآمد کئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں