میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرپورخاص میں ایڈز نے پنجے گاڑ لیے مریضوں کی تعداد 6ہزار 8سو ہوگئی

میرپورخاص میں ایڈز نے پنجے گاڑ لیے مریضوں کی تعداد 6ہزار 8سو ہوگئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

میرپورخاص میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 6ہزار 8سو تین تک پہنچ گئی، رجسٹرڈ ایڈ ز خواتین کی تعداد تین ہزار چار سو 25تک پہنچ چکی ہے آلودہ سرنجی اور انتقال خون کے سبب ایڈز کے پھیلاو میں اضافہ بننے لگا ہے تفصیلات کے مطابق ایڈز کنٹرول سندھ کی سالانہ رپورٹ 2021,22ڈائریکٹیویٹ کیمونیکینکل ڈیزیز کنٹرول میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ سندھ میں ایچ آئی وی کے 19ہزار 7سو 66مریض رجسٹرڈ ہیں جن میں میرپورخاص میں خواتین کی تعداد تین ہزار چار سو پچیس بتائی جاتی ہے ان میں خون کی منتقلی کی وجہ سے دو ہزار پچیس افراد اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں میرپورخاص میں ایڈز کے مرض کا سبب نشہ کرنے والے افراد بھی ہیں جو کہ استعمال شدہ سرنج کو کئی بار استعمال کرتے ہیں جبکہ حجاموں کی دکانوں پر بھی استعمال شدہ بلیڈ اور تولیا کئی بار استعمال کرنے کی وجہ سے بھی ایڈز کے مرض میں اضافے کا سبب ہے نجی اسپتالوں کے باہر سڑکوں پر اسپتالوں میں استعمال ہونے والا سرنجیں اور دیگر سامان پھینک دیا جاتا ہے انکے علاوہ میرپورخاص میں عطائی ڈاکٹر عطائی ڈینٹیل ڈاکٹرز اور زچگی کرنے والی ماسیاں بھی ایڈز کے پھیلا کا سبب بننے لگی ہیں سروے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ عطائی ڈاکٹرز اور عطائی ڈینٹیل ڈاکٹرایک استعمال شدہ سرنج دو سے تین بار مختلف مریضوں پراستعمال کرتے ہیں جب کہ شہر میں چند ایک لیبارٹریاں بھی ناقص مشینری کے سبب اس مرض کے پھیلا میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں