میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آسٹریلیا میں پونے تین کلوگرام وزنی جناتی مینڈک دریافت

آسٹریلیا میں پونے تین کلوگرام وزنی جناتی مینڈک دریافت

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

آسٹریلیا میں محکمہ جنگلی حیات کے افسران نے کین ٹوڈ نامی سب سے بڑا مینڈک پکڑا ہے جس کا وزن 2.7 کلوگرام ہے اور یہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلیے ایک اعزاز بن سکتا ہے۔ اسے گاڈزیلا نامی دیوہیکل مخلوق کے نام پر ’ٹوڈزیلا‘ بھی کہا گیا ہے۔ شمالی کوئنزلینڈ کے کون وے نیشنل پارک میں ایک خاتون رینجر نے اسے دریافت کیا ہے۔ جیسے ہی ان کی نظر اس پر گئی وہ حیران رہ گئی کہ شاید یہ دنیا کا سب سے وزنی مینڈک یہی ہے۔پھر جامعہ کوئنزلینڈ کے شعبہ ماحولیات میں اس مادہ مینڈک کا وزن کیا گیا تو وہ پونے تین کلوگرام تک تھا، جو اب تک سب سے بڑا اور وزنی مینڈک بھی ہے۔ بعض افراد نے اسے گول فٹبال کہا جس پر ٹانگیں لگادی گئی ہوں۔ کئی دن تک اس کا وزن کیا گیا تو وہ 2700 گرام ہی آیا۔ اس کی کل لمبائی 255 ملی میٹر ہے تاہم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 1991 میں سویڈن میں ایک پالتو مینڈک کا وزن 2.65 کلوگرام نوٹ کیا گیا تھا اور اب کین ٹوڈ کا وزن اس سے زیادہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں