میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبائی وزیر شرجیل میمن صحت یابی کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل

صوبائی وزیر شرجیل میمن صحت یابی کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے اپنے گھر کراچی منتقل کر دیا گیا۔ گزشتہ روز شرجیل انعام میمن کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری طور پر دل کے ہسپتال این آئی سی وی ڈی لایا گیا تھا۔ شرجیل انعام میمن کے دل کی دو شریانیں بند تھیں جن کا فوری آپریشن کیا گیا تھا، دوران آپریشن دواسٹنٹس ڈالے گئے تھے، چوبیس گھنٹے ہسپتال میں رہنے کے بعد شرجیل انعام میمن کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے میڈیا سمیت اپنے ملازمین کو بھی کوریج سے روک دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں