میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیے

پاکستان پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار) پاکستان پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیے حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور کسانوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے ملک بھر میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ کا آغاز کر دیا گیا اے این پی کی جانب سے بھی لانگ مارچ میں شرکت سے متعلق گرین مل گیا. تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی 27 فروری سے حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا آغاز کر رہی ہے اس ضمن میں حالیہ دنوں پارٹی کی مرکزی قیادت کے مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے زور و شور سے جاری ہیں چند روز قبل اے این پی کے وفد کی بھی اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں فریقین میں سیاسی امور سے متعلق اہم معاملات طے پا گئے ہیں لانگ مارچ سے متعلق پیپلزپارٹی کی جانب سے صوبائی سطح پر کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف جماعتوں سے بہتر رابطے استوار کرنے میں مصروف ہیں بلاول بھٹو کی ہدایت پر پارٹی کو مزید منظم کرنے کے لیے لاڑکانہ اور اوکاڑہ سے ٹریکٹر ٹرالی مارچ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے جس کا سلسلہ 24 جنوری تک جاری رہے گا گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد اوکاڑہ میں ہونے والے مارچ کی قیادت سابق وزیراعظم پاکستان اور پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور پی پی پی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری اور سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کی جانب سے کی گئی ہے جبکہ لاڑکانہ میں ہونے والے مارچ کی قیادت سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ، پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو، رکن قومی اسمبلی اور پی پی پی لاڑکانہ ڈویژن کے صدر خورشید جونیجو کی جانب سے کی گئی ہے  آئندہ چند روز میں پیپلزپارٹی کی حکومتی اتحاد میں شامل مختلف جماعتوں کے سربراہان سے بھی ملاقات متوقع ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں