میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صنعتوں کوگیس کی بندش کیخلاف حکم امتناع برقرار

صنعتوں کوگیس کی بندش کیخلاف حکم امتناع برقرار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر حکم امتناع برقرار رکھا۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کاشف پراچہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نان ایکسپورٹ انڈسٹری کی گیس پہلی دفعہ بند نہیں کی جارہی۔ ہر سال اسی طرح نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس بند کی جاتی ہے۔ موسم سرما میں گیس فراہمی کی پہلی ترجیح گھریلو صارفین ہوتے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت نے اپنی گیس مینجمنٹ پالیسی میں کہا ہے کہ ہفتے میں چھ دن روٹیشن پالیسی کے تحت گیس ملے گی؟ کاشف پراچہ نے دلائل میں کہا کہ درخواستگزاروں کو درخواست دائر کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ویکلی بنیادوں پر گیس کی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ جہاں کم ڈیمانڈ ہوتی ہے پھر وہاں کی گیس کو دیگر جگہوں پر ایڈجیسٹ کیا جاتا ہے۔ گیس ہر سال دس سے پندرہ فیصد کم ہوتی جارہی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزاروں کا اعتراض ہے کہ پنجاب انڈسٹری کی گیس بند نہیں کی گئی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیئے کہ پنجاب کو ایل این جی سپلائی کی جارہی ہے انہیں بھی کریں گے اسکے ریٹس زیادہ ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کے دلائل مکمل کرلیئے۔ عدالت نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس بند کرنے سے متعلق جاری حکم امتناع برقرار رکھا۔ درخواستگزاروں کے وکیل نے موقف دیا کہ سندھ 70 فیصد گیس پیدا کررہا ہے۔ نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس بند کرنے سے امپورٹ میں اضافہ ہوجائے گا۔ انڈسٹری بند کرنے سے لوگ بے روز گار ہوجائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں