میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ عظمیٰ شاہ فیصل زون میں مرغی و گوشت مافیا سے بھاری وصولیاں

بلدیہ عظمیٰ شاہ فیصل زون میں مرغی و گوشت مافیا سے بھاری وصولیاں

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: جوہر مجید شاہ ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے گزشتہ 3،4 سال قبل شہر بھر میں موجود تجاوزات کے فوری خاتمے کے احکامات شہر بھر میں موجود طاقتور سسٹم و تجاوزات مافیا نے ہوا میں اڑا دیے، سرکاری ، سماجی ، سیاسی،انتظامی سطح پر موجود طاقتور سسٹم و مافیا نے عرصے دراز سے شہر بھر سے روزانہ، ہفتہ، ماہانہ، سالانہ کی بنیاد پر لاکھوں، کروڑوں، اربوں کی غیرقانونی رشوت،بھتہ وصولیوں کا جاری دھندہ تاحال اپنی مکمل آب و تاب سے جاری رکھا ہوا ہے، بھتہ وصولی پر طاقتور مافیا کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کرنے پر تیار نہیں۔ ملک و دنیا کے سب سے طاقتورادرے سپریم کورٹ کی رٹ بے معنی ہونا ریاست کیلئے خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں۔ ادھر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کی زیر سرپرستی و فرائض منصبی و اختیارات سے مجرمانہ غفلت و چشم پوشی نے شہر بھر کی تمام ضلعی بلدیات کی حدود میں قائم تجاوزات مافیاکو کھلی چھوٹ دیتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرزکو روزانہ،ہفتہ، ماہانہ،سالانہ کی بنیاد پر وصولیوں پر لگا رکھا ہے، جو شہر بھر سے لاکھوں کروڑوں بطور رشوت، بھتہ وصولی کے دھندے میں مصروف عمل ہیں۔ اس غیرقانونی اور صرف منافع بخش کاروبار و اندھی کمائی کا براہ راست شکار، نشانہ کراچی کے شہری ہیں، جن سے شہر بھر کے فٹ پاتھوں، پیدل چلنے کا راستہ چھین کر تجاوزات مافیا کو بھاری نذرانے بھتے کے عوض روزانہ،ہفتہ،ماہانہ ، سالانہ کی بنیاد پر فروخت کردیا گیا ہے۔ سڑکیں تک تجاوزات مافیا کو بیچ، فروخت کردی گئیں ہیں۔ تجاوزات مافیا کے بے رحم پنجوں و بے ہنگم سلسلوں کے سبب شہریوں کی ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد میں کئی گنا اصافہ ہوگیا ہے ، شہریوں کیلئے ذہنی کرب، کوفت سمیت مالی مسائل میں بے پناہ اضافہ بھی اس مافیا کے سبب ہے، مزکورہ مافیا کا غیرقانونی الائنس ، اتحاد، اتحادیوں میں مشترکہ طور پر شریک کاروں میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ انسداد تجاوزات سمیت دیگر اداروں میں قابل ذکر ضلعی بلدیات، ضلعی انتظامیہ ،مقامی تھانہ جات، مقامی ٹریفک پولیس شامل ہونے کیساتھ ان تمام اداروں کا کردار نمایاں ہیںجبکہ اس بھتے وصولی وا لے کاروبار،دھندے میں سیاسی سماجی جماعتوں کے پریشرز گروپس بھی تجاوزات مافیا کی سرپرستی کے عوض بھاری وصولیوں کا غیرقانونی دھندا چلاتے ہیں۔ادھر بلدیہ عظمیٰ کراچی ،ضلعی بلدیات،ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت و چشم پوشی کا شاخسانہ ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل زون میں تجاوزات مافیا بے لگام،شاہ فیصل کالونی نمبر 1پر واقع اے ون پشاوری ریسٹورنٹنے نہ صرف اپنے سامنے واقع پورے سروس روڈ پر ہتھیاروں،موٹر سائیکلوں، تخت ڈال کر سروس روڈ بند کر رکھی ہے جبکہ ادھر ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق مزکورہ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے حکومت سندھ کی جانب سے نافز کردہ SOPs کے حوالے سے علاقے میں رشوت، بھتہ وصولی کا دھندا سجا رکھا ہے۔مختلف دکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے جاتے ہیں منت سماجت کرنے پر دکانداروں کو آفس طلب کیا جاتا ہئے جہاں اسسٹنٹ کمشنر کے منظور نظر فرنٹ مین کھلاڑی و بیٹر وسیم کے ذریعے جیسا گاہک ویسی وصولی کا غیرقانونی دھندا اپنے جوبن پر ہے ۔ادھر شاہ فیصل زون میں مرغی و گوشت مافیا سے بھی بھاری وصولیوں کے بعد انھیں بھی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں