میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ،سینکڑوں نان ٹیکنکل ملازمین کو اہم عہدوں پر تعینات

حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ،سینکڑوں نان ٹیکنکل ملازمین کو اہم عہدوں پر تعینات

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں بلدیاتی نظام ختم ہونے کے باوجود عدالت عظمی کے آؤٹ آف ٹرن پروموشن،ڈیپوٹیشن،نان کیڈر ختم کرنے کے احکامات کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے،صرف ڈیپوٹیشن پر دوسرے محکموں کی بوگس دستاویزات پر بلدیہ میں تعینات 50سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں ماہانہ ایک کروڑ روپے کی ادائیگیاں کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایاجارہا ہے جبکہ ان ملازمین کو بلدیہ سے ریلیو کرنے کی بجائے ڈی پی سی کے ذریعے میونسپل کارپوریشن سے ترقیاں دینے کی کوششیں کی جاری ہیں،کئی نان ٹیکنکل ملازمین کو اہم عہدوں پر تعینات کیاگیا ہے اورایک ایک آفیسرکو تین تین عہدوں پر تعیناتیاں دی گئی ہیں،میونسپل کارپوریشن میں تمام تعیناتیاں اورترقیاں پی پی پی کے ایک رکن صوبائی اسمبلی کی منظوری سے کی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق میونسپل کمشنرکو بھی اس ہی رکن صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بعد تعیناتی دی گئی ہے میونسپل کمشنر شفیق احمد شاہ کی تعیناتی کے بعد سے ایڈمنسٹرصفدرعلی بھگیوکے درمیان جاری اختیارات کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے میونسپل کمشنر نے لطیف آباد کے لاکھوں شہریوں کی لیز کی تجدید پرپابندی عائد کردی ہے اوراسکروٹنی کے نام پر انہی شہریوں کو دوبارہ آکشن کے ذریعے مذکورہ املاک فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہالاناکہ لطیف آبا دکے لاکھوں الاٹیز 1960سے لیز کے ذریعے اپنی رہائشی وکاروباری املاک کے مالک ہیں،اسی طرح میونسپل کمشنر نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے تعلقہ لطیف آباد کے مرکزی دفتر کو ختم کرکے اپنی رہائش گاہ میں تبدیل کردیا ہے،اورسیاسی دباؤ،اثررسوخ اوررشوت کے عوض حال ہی میں عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں دیگر محکموں کے ریورڈ کئے گئے ملازمین کو اہم عہدوں پر تعیناتیاں دی گئی ہیں جبکہ نصف درجن سے زائد بارسیکریٹری لوکل گورنمنٹ سمیت اعلی حکام کی جانب سے ڈی پی سی منعقد کرکے ملازمین کو ترقیاں دینے کے احکامات دئیے گئے مگر ان احکامات پر عملدرآمد نہیں کیاگیا عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے صرف گیارہ ملازمین کو ریورڈ کیاگیا جن کی دوسال گزرنے کے باوجود ڈی پی سی منعقد کرکے ترقیوں کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا جس کے باعث مذکورہ ملازمین فاقہ کشی پر مجبور اورشدید اذیت کا شکار ہیں جبکہ سینکڑوں ملازمین اب بھی عدالت عظمی کے فیصلوں کے برخلاف اہم عہدوں پر تعینات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں