میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم عمران خان سے اہم عالمی رہنمائوں کی ملاقاتیں

وزیراعظم عمران خان سے اہم عالمی رہنمائوں کی ملاقاتیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان سے ڈیو س میں سائیڈ لائن پر سنگاپور کے ہم منصب، آذر بائیجان کے صدر اور ترک کمپنی کیلک ہولڈنگ کے چیئرمین نے ملاقاتیں کیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سنگاپور کے ہم منصب لی سیان لونگ نے ملاقات کی جس میں پاک سنگاپور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور عمومی سفیر برائے سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے ۔عمران خان آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف سے بھی ملے جس میں عالمی اور علاقائی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی ڈیوس میں ترک کمپنی کیلک ہولڈنگ کے چیئرمین سے بھی ملاقات ہوئی جس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داد، معاونین خصوصی ذولفی بخاری اور معید یوسف بھی موجود تھے ۔ترک کمپنی کیلک ہولڈنگ توانائی، تعمیرات، ٹیکسٹائل، معدنیات اور ڈیجیٹل سیکٹر میں کام کرتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں