مصروفیات کے باوجود ناشتہ چھوڑنا مناسب نہیں سمجھتی‘ اداکارہ ایما واٹسن
ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ جنوری ۲۰۱۹
شیئر کریں
فلم ہیری پورٹر کے ذریعے کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی، نوجوانوں میں مقبول ہالی ووڈ اداکارہ’’ ایماواٹسن‘‘ خوبصورتی کا پیکر اورحسن ونزاکت سے بھرپورہیں۔
دنیا کی خوبصورت خواتین میں شامل ایماواٹسن مصروفیات کے باوجود ناشتہ چھوڑنا مناسب نہیں سمجھتی۔ ناشتے سے متعلق ایما کا کہنا ہے کہ اپنا ناشتہ وہ خود بناتی ہیں، انڈے سے منفرد انداز میں تیار کی گئی روٹی ایماواٹسن کی پسندیدہ ہے۔ایما کا کہنا ہے کہ وہ انڈے پھینٹ کر سالسہ اورGUACOMOLE (ایواکاڈو، لیموں کا رس اور سمندری نمک سے تیار کردہ روٹی) خود تیار کرتی ہیں، یہی ان کا ناشتہ ہے، جو اگرچہ سادہ ہے لیکن بے حد لذیذ ہوتا ہے۔