میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نان فائلرز کو کاریں خریدنے کی اجازت ملنے کاامکان

نان فائلرز کو کاریں خریدنے کی اجازت ملنے کاامکان

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

حکومت کی جانب سے 23 ؍جنوری2019 کوپیش کیے جانے والے منی بجٹ میں نان فائلرز کونئی کاریں خریدنے کی اجازت کے متوقع فیصلے کے نتیجے میں مقامی کاراسمبلرز کی نئی کاروں کی فروخت میں اضافے کا امکان ہے ۔

آٹو موبائل ڈیلرز کی کاکہناہے کہ مجاز ڈیلرز بے چینی سے منی بجٹ کاانتظار کررہے ہیں کیونکہ نان فائلرز پر نئی گاڑیاں خریدنے پر عائد پابندی ختم ہونے سے ان کاگرتاہوا کاروبار سنبھل جائے گا۔ کار ڈیلرز کاکہناہے کہ ایف بی آر کی تیزی سے کم ہوئی ٹیکس آمدنی وصولی کے تناظر میں یہ فیصلہ ناگزیر ہوگیاہے

کیونکہ نان فائلرز کی جانب سے نئی گاڑیاں (کاریں اور تجارتی گاڑیاں) خریدنے پر ایف بی آر کی ٹیکس آمدنی میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔ دریں اثنا منی بجٹ میں نان فائلرز پر نئی گاڑیاں خریدنے پر عائد پابندی ختم ہونے کی توقع پر جمعہ کوختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈا موٹرز اور ٹویوٹا کاریں اسمبل کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب افزائش 10.29فیصد اور1.43فیصد رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں