سندھ بلڈنگ،افسران کے بے نامی اثاثوں کی جانچ پڑتال شروع
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بلڈنگ افسران کے غیر قانونی امور سے حاصل کی جانے والی رقوم سے بنائے جانے والے بے نامی اثاثوں کی جانچ پڑتال شروع ہوچکی ہے جس سے افسران میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ کینیڈین شہریت کے حامل سجاد خان کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز ہوچکا ہے جو کہ بننے والی ناجائز عمارتوں کے خلاف نمائشی انہدامی کاروائیوں کی آڑ میں خطیر رقوم کی کرپشن میں ملوث ہیں ۔موصوف نے وسطی میں اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کے لئے بیٹر مافیا کو ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔ گلبرگ ٹاؤن کے علاقے عزیز آباد میں بھی بیٹر زوہیب، نصیر منا اور شاہ زیب نے سجاد خان سے گٹھ جوڑ کے بعد بغیر نقشے اور منظوری کے بالائی منزلوں کی تعمیر کا اجازت نامہ حاصل کر رکھا ہے۔ عزیز آباد بلاک 2کے پلاٹ نمبر 287کی کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر انہدامی کارروائی نہ ہونے کی گارنٹی کے ساتھ جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان نے حفاظتی پیکیج متعارف کروا رکھا ہے، جسے حاصل کر نے والی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی نہ ہونے کی گارنٹی بھی دی جاتی ہے ۔